نئى دہلى،15دسمبر(يو اين آئى) ترنمول کانگريس کے ممبران پارليمنٹ نے آج پارليمنٹ ہاؤس کےداخلہ گيٹ کے نزديک حکومت کے خلاف مظاہرہ کيا اور مرکزى تفتيشى بيورو(سى بى آئى) کى غير جانبدارانہ انکوائرى پر سوال اٹھائے۔
پارليمنٹ کى کارروائى شروع
ہونے سے قبل سياہ رنگ کى شال اور سياہ رنگ کے کپڑوں ميں ملبوس اراکين پارليمنٹ نے “سى بى آئى کس کے اشارے پر ناچتى ہے”امت شاہ جواب دو”مغربى بنگال کے خلاف سازش بند کرو، بنگال کے ساتھ بھيد بھاؤ نہيں چلے گا، ٹى ايم سى کو ڈرانا بندکرو، جيسے نعرے لگارہے تھے۔